کرینہ کپور سے تعلق دنیا کا سب سے بڑا راز ہے،شاہد کپور

کرینہ کپور سے تعلق دنیا کا سب سے بڑا راز ہے،شاہد کپور

ممبئی:بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور کرینہ کپور کا ماضی کا تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے،دونوں ستاروں کو ایک لمبے عرصے تک ساتھ دیکھا جاتا رہا لیکن اب اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ ان دونوں کا رشتہ ایک بہت بڑا راز ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام انٹرٹینمنٹ ڈیسک کے مطابق بھارت میں ہونے والی ایوارڈ تقریب کے دوران شاہد کپور سے ان کے ماضی کے تعلق کے بارے میں سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ ان کے ماضی کے حوالے سے کچھ نہ پوچھا جائے۔

شاہد کپور کا کہنا تھا کہ میں اپنے ماضی کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتا،میرا اور کرینہ کپور کا ماضی محض ایک راز نہیں بلکہ ساری دنیا کا سب سے بڑا راز ہے۔

یاد رہے ماضی میں خبروں کی زینت رہنے والے دونوں اداکار خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں،شاہد کپور بیٹی کے باپ بن گئے ہیں جب کہ کرینہ کپور بھی تیمور علی خان کی ماں چکی ہیں۔ا

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *