پاکستان تحریک انصاف کے نئے وزیر اعظم کے ناموں پر غور شروع کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے نئے وزیر اعظم کے ناموں پر غور شروع کر دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پاناما لیکس کیس کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آنے اور وزیر اعظم کی نااہلی کی صورت میں وزارت عظمیٰ کے لیے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے،جن میں  عمران خان،اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں وزیر اعظم کی نااہلی کی صورت میں نواز لیگ کے مد مقابل اپنا امیدوار لانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق  مرکزی قیادت اس عہدے کیلئے پارٹی چیئرمین عمران خان مرکزی رہنما اسد عمر یا شاہ محمود قریشی کا نام دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پانا ما کیس کے حوالے سے خاصی پر امید ہے اور فیصلہ آنے کے بعد اپنی آئندہ کی حکمت عملی واضح کرے گی ۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما پاناما کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آنے پر پر امید ہیں،لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاناما کا فیصلہ نون لیگ کے حق میں آئے گا نواز شریف ہی 2018 کے لیے وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *