بڑی خبر،پاناما کیس کا فیصلہ سنانے ججز اسلام آباد آرہے ہیں

بڑی خبر،پاناما کیس کا فیصلہ سنانے ججز اسلام آباد آرہے ہیں

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کرنے والے پانچ رکنی بینچ پر مشتمل ججز اگلے ہفتے اسلام آباد آرہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پاناما لیکس کیس کی سماعت کرنے والا بینچ اگلے ہفتے اسلام آباد آئے گا اور امید کی جا رہی ہے ان کی آمد کے ساتھ ہی پاناما کیس کا فیصلہ بھی سنا دیا جائے گا جس کا سب بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

یاد رہے پاناما لیکس کیس کا فیصلہ گزشتہ مہینے کی 23 تاریخ کو محفوظ کر لیا گیا تھا جب کہ کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ کیس کا فیصلہ حساس نوعیت کا ہونے کی وجہ سے ابھی نہیں سنایا جا سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کا فیصلہ موخر کیے جانے کی وجہ کیس کی نوعیت کا حساس ہونا ہے،اس کے علاوہ کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کا ہر فرد اپنی اپنی خود دستاویزات مکمل کرے گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے میں تاخیر کرنے کع تنقید کا نشانہ بنایا ہے،پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  ہم جانتے ہیں یہ فیصلہ انتہائی اہم ہے جسے کم وقت میں سامنے نہیں لایا جا سکتا لیکن ہمارے خیال میں بغیر کسی تاخیر کہ اب فیصلہ سنا دینا چاہیے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *