عمران خان نے مانا کہ وہ ریلو کٹا ہے،عابد شیر علی

عمران خان نے مانا کہ وہ ریلو کٹا ہے،عابد شیر علی

اسلام آباد:وزیر مملکت عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے وزرا کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ 8 سال کے دوران سندھ میں کوئی ایک کام نہیں ہوا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 8 سال کے دوران سندھ میں کوئی ایک کام نہیں ہوا۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کی دولت دنیا کے ہر کونے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن جیل جائے گا اور بتائے گا کس کے لیے پیسے لوٹے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن پاکستان کا سرمایہ لوٹ کر لے گئے۔ پاناما لیکس کیس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےسےدودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے پہلے بھی نواز شریف کوعزت دی، اب بھی سرخرو کرے گا،ہم آئین اور قانون کی جنگ سپریم کورٹ میں جیتیں گے۔

عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہماری نظر میں ریلو کٹا ہے، کل اس نے مانا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *