بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کر دیا

بنگلہ دیش کرکٹ  ٹیم نے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کر دیا

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے  پاکستان کرکٹ بورڈ کی لاہورمیں دوٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم رواں سال پاکستان کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پی سی بی کے سربراہ شہریار خان نےچند روز قبل کہا تھا  انہوں نے بی سی بی حکام کو رواں سال کے وسط میں پاکستان آکر دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہے لیکن بنگلہ دیش نے ایک بار پھر پاکستانی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے پی سی بی کی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان آکر کھیلنے کا سوچا بھی نہیں ہے تاہم رواں سال جولائی میں پاکستان کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل پی سی بی چئیرمین شہریار خان نے کہا تھا کہ رواں سال جولائی میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گے جس کے حوالے سے بی سی بی سے بات چیت جاری ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *