عمران خان اور پرویز خٹک کی آمد،میچ رکوا دیا گیا

عمران خان اور پرویز خٹک کی آمد،میچ رکوا دیا گیا

ایبٹ آباد:ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا ہیلی کاپٹر اتارنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری انڈر 13 ٹرائل میچز رکوا کر بچوں کو گراونڈ سے باہر نکال دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق  ایبٹ آباد کرکٹ گراونڈ میں پی سی بی اندڑ 13 کرکٹ ٹرائل جاری تھے کہ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے گراونڈ میں پہنچ کر کھیل رکوا کر بچوں کو گراونڈ سے باہر نکال دیا۔

ایبٹ آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے لئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے آنا ہے اور ان کے ہیلی کاپٹرز کی لینڈنگ کے لئے گراونڈ کی پچ کو مختص کیا گیا ہے اس لئے کھیل رکوا کر بچوں کو گراونڈ سے نکالا گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *