“راحیل شریف کی اتحادی فوج کی سربراہی سے اسلامی ممالک سے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں”

“راحیل شریف کی اتحادی فوج کی سربراہی سے اسلامی ممالک سے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں”

 اسلام آباد:وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ اتحادی فوج کی سربراہ راحیل شریف کو متنازع بنا دے گی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اتحادی فوج کی سربراہی سے راحیل شریف کی ساکھ بھی خراب ہو سکتی ہے کچھ اسلامی ممالک اتحادی فوج کے مخالف ہیں۔

 عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ  جو ممالک اتحادی فوج کے مخالف ہیں ان سے تعلقات پر بھی اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری ملازم کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی لینا پڑتا ہے۔

یاد رہے وفاقی حکومت نےسابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بننے کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *