زلمی فاؤنڈیشن اور آفریدی فاؤنڈیشن کو ایک ساتھ دیکھنا مشکل ہے،آفریدی

زلمی فاؤنڈیشن اور آفریدی فاؤنڈیشن کو ایک ساتھ دیکھنا مشکل ہے،آفریدی

دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹی ٹونٹی کپتان شاہد خان آفریدی نے پشاور زلمی چھوڑنے سے قبل مداحوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پشاور زلمی فاﺅنڈیشن اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کو ایک ہی وقت میں سنبھالنا مشکل ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک ہی وقت میں پشاور زلمی فاﺅنڈیشن اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کو ایک ساتھ وقت دینا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے  پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کی تعریف کرتے ہوئے اپنے بھائی جاوید آفریدی کا نام گول کر دیا اور کہا کہ  جس طرح محمد اکرم خیبرپختونخواہ کے ہر صوبے اور شہر میں گئے، انہیں بہت زیادہ کریڈٹ دینا چاہتا ہوں۔

انجری سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آپریشن مت ہوں، دعاﺅں کے باعث انجری ٹھیک ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے فی الوقت کیربین کرکٹ لیگ اور کاﺅنٹی کرکٹ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا او روہ پاکستان، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے پشاور زلمی کے کھلاڑی اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا،اب یہ اعلان کے پس منظر ان کا جاوید آفریدی سے کوئی تنازعہ ہے یا وہ واقعی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو وقت دینا چاہتے ہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *