بغیر چبائے کھانا کھانے والوں کے لئے انتباہ

بغیر چبائے کھانا کھانے والوں کے لئے انتباہ

بیجنگ: زمین میں اور گملوں کے اندر پودوں کو اگتے تو آپ نے دیکھا ہوگا لیکن کبھی یہ تصور بھی نہیں کیا ہوگا کہ کسی انسان کے جسم کے اندر بھی کوئی پودا اُگ سکتا ہے۔

 یہ حیرت انگیز معاملہ ایک 50 سالہ خاتون کے ساتھ پیش آیا ہےجس نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ کھانا اچھی طرح نہ چبایا جائے تو ایسا نتیجہ بھی نکل سکتا ہے خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے معدے میں ایک کھمبی اُگ چکی تھی جس کا سائز تقریباً 7 سینٹی میٹر ہوچکا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ خاتون گزشتہ کچھ عرصے سے پیٹ میں شدید درد سے دوچار تھی جب وہ ہسپتال گئی تو ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کا فیصلہ کیا ۔

 ڈاکٹر بھی یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ خاتون کے معدے کے اندر کھمبی کا پودا نشوونما پارہا تھا۔

 ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے انتہائی احتیاط کے ساتھ آپریشن کر کے کھمبی کو بحفاظت خاتون کے معدے سے نکال دیا۔
معلوم ہوا ہے کہ بڑی بی کھمبیوں کی بہت شوقین ہیں اور اکثر انہیں بھگوئے بغیر پکا کر کھاتی تھیں، دانتوں کے مسائل کی وجہ سے وہ اکثر انہیں پوری طرح چبا نہیں پاتی تھیں اور ثابت ہی نگل لیتی تھیں۔

ایک کھمبی ان کے معدے میں اٹک گئی اور پھر وہیں اس میں مزید نشوونما کا عمل شروع ہوگیا۔

 ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کھمبی کے بڑھ جانے کی وجہ سے یہ خاتون کے معدے میں پھنس کر رہ گئی تھی،اگر بروقت آپریشن نہ کیا جاتا تو مسئلہ بہت سنگین بھی ہوسکتا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *