پاک بھارت کرکٹ،پی سی بی نے بڑا فیصلہ سنا دیا

پاک بھارت کرکٹ،پی سی بی نے بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے طے شدہ باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی نے شیڈول سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کےخلاف کیس تیارکرلیا ہے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے سیریز نہ کھیلنے سے پی سی بی کو مالی نقصان ہوا جس کی وجہ سے اگلے ماہ آئی سی سی اجلاس میں یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ بھارت نے اس سے پہلے پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا تاہم دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *