کیڈٹ کالج کے احمد کا تیسرا آپریشن بھی کامیاب ہو گیا

کیڈٹ کالج کے احمد کا تیسرا آپریشن بھی کامیاب ہو گیا

ںیویارک:امریکا میں زیر علاج کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبعلم احمد کو تیسرے کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق امریکا میں زیرعلاج تشدد کا شکاربننے والے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم کا تیسرا آپریشن ہوا ہے جسے ڈاکٹروں نے کامیاب قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے بعد احمد کواسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے جس کے بعد وہ اپنی عارضی قیام گاہ آگیا ہے۔

احمد کے والد کا اس حوالے کہنا تھا کہ احمد کی اسپیچ تھراپی ایکو تھراپی اور فزیو تھراپی اسپتال میں جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احمد بہتری کی جانب گامزن ہے اور یہ سب قوم کی دعاوں کا نتیجہ ہے۔

احمد کے والد کا کہنا تھا کہ اسے اٹھنے بیٹھنے میں مشکلات ہورہی ہیں،تاہم اسے مزید دو سے تین بار معائنے کے لیئے اسپتال جانا ہوگا،اس کے لیے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو احمد کے امریکا میں مزید علاج کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

یاد رہے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 14 سالہ طالب علم محمد احمد کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث طالب علم مکمل ذہنی صلاحیت سے  محروم ہوگیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *