گدھے کے گوشت کی پہچان کیسے کی جائے؟آسان طریقے جانیں

گدھے کے گوشت کی پہچان کیسے کی جائے؟آسان طریقے جانیں

اسلام آباد:پاکستان میں گدھے کا گوشت بیچے جانے کی خبروں کے بعد عوام گوشٹ خریدتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں لیکن کچھ علامات ایسی ہوتی ہیں جن کو پرکھ لینے سے گدھے کے گوشت کی پہچان کی جا سکتی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف کے ریشے ذرا سخت ہوتے ہیں،گوشت کا ایک بڑا ٹکڑاپکڑیں،اس کو ہتھیلی پر بالکل سیدھا رکھیں اور اگرنہ گرے تو سمجھ لیں کہ حلال گوشت ہے لیکن اگر گر جائے تو کچھ گڑبڑہے کیونکہ گدھے کے گوشت کے ریشے بہت نرم ہوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  گدھے کے گوشت کا رنگ گہرا جامنی ہوتا ہے ، ہڈیاں بکرے سے مختلف اور گوشت میں ہلکی مٹھاس ہوتی ہے ۔

محکمہ لائیو سٹاک کے رکن محسن بھٹی کا کہنا تھا کہ لاہورمیں ایسی بہت سی جگہیں ہیں جہاں منوں کے حساب سے گدھوں کا گوشت فروخت ہوتا ہے،لاہوراور ملتان میں 100من تک گدھے کا قیمہ ہوتاہے۔

اُن کاکہناتھاکہ گجرپورہ کے علاقے سے پکڑے گئے قصائی سے پوچھ گچھ کی تو انکشاف ہواکہ بکرمنڈی میں ہی اس کا حرام گوشت کا سٹال ہے اور لاہور کے تمام قصائیوں کو اس بات کا علم ہے لیکن سستا ہونے اور ناجائز منافع خوری کی وجہ سے وہ بھی حرام گوشت کو ترجیح دیتے ہیں۔

 مٹن کے نعم البدل کے طورپر گدھے کا گوشت بیچ دیتے ہیں،ملزم نے بتایاتھاکہ متعلقہ لائیوسٹاک افسر بھی ملوث ہے جو منتھلی وصول کرتاہے جبکہ یہی قصائی کئی مرتبہ اُسی آفیسر کے گھر بھی گدھے کاگوشت پہنچاچکاہے۔

محسن بھٹی نے بتایاکہ حرام گوشت کی روک تھام کیلئے پنجاب گورنمٹ قانون لا رہی ہے کہ 5لاکھ روپے جرمانہ اور 8سال ناقابل ضمانت قید ہو گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *