جھگڑے کی خبر چلانے پر ارسلان افتخار کا قانونی کاروائی کا اعلان

جھگڑے کی خبر چلانے پر ارسلان افتخار کا قانونی کاروائی کا اعلان

اسلام آباد:سابق چیف جسٹس افتخا ر محمد چودھری کے صاحبزادے ارسلا ن افتخار نے جدہ ایئر پورٹ پر پیش آنے والے واقعے کی خبر چلانے پر پیمرا اور ٹی وی چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا،

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ہم نے کبھی کسی کیساتھ زیادتی نہیں کی تو ہمیں ٹارگٹ کیوں کیا جا رہا ہے؟سعودی حکومت اور ایئر لائن کی زمہ داری ہے کہ اپنے مسافروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے ۔

ذرائع کے مطابق ارسلان افتخارکا اپنے بیان میں کہا تھا کہ میری رائے لیے بغیر واقعے کو بریکنگ نیوز کی شکل میں چلایا گیا تاہم پیمرا کو اس کانوٹس لینا چاہئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں لندن میں بیٹھا ہوں اور دل کر رہا ہے کہ جس جس چینل نے یہ خبر چلائی اس کے خلاف” آف کام “میں مقدمہ کروں اور اس پر ضرور قانونی کارروائی کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد پاکستان کے سابق چیف جسٹس رہ چکے ہیں جنہوں نے قانون کی بالادستی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا تاہم اگر آج ہمارے ساتھ یہ ہوا ہے تو پھر یہاں کسی کی پرائیویسی محفوظ نہیں رہے گی میں اس واقعے پر سعودی سفارتخانے کو بھی خط لکھوں گا کہ ان کی زمین اور سعودی ایئر لائن میں یہ واقعہ ہوا ہے لہذٰااس پر کارروائی کی جائے۔

ارسلان افتخار نے مزید کہا کہ ملک میں ویڈیو بنا کر کسی کی ذاتیات کو پامال کرنے کا رواج آگیا ہے یہ معاملہ کس طرف جائے گا ؟میں اپنی فیملی کے ساتھ عمرے پر گیا ہوا تھا، عمرے کے بعد ہم نے فیملی ایونٹ کیلئے جدہ سے لندن جانا تھا جب ہم ایئر پورٹ پر پہنچے تو سیکورٹی حکام نے چیکنگ کی اور ہم بزنس کلاس میں سوار ہونے کیلئے کھڑے ہوگئے۔

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے صاحبزادے کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس بزنس کلاس کے بورڈنگ کارڈ ز تھے تاہم اس دوران پیچھے سے ایک لڑکے نے شور مچانا شروع کر دیا،میں نے اسے بورڈنگ کارڈز بھی دکھائے اور پوچھا بھی مگر وہ کسی ایجنڈے اور سوچی سمجھی پلاننگ کے تحت ایسا کر رہا تھا اس نے اپنے موبائل سے ویڈیو نکال لی۔

ارسلان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ہم نے اسے کچھ نہیں کہا اور میرے والد نے بھی کہا کہ کسی کی باتوں پر غور نہ کرواور چلو میرے والد نے کہا کہ میں جس منصب پر رہ چکا ہوں اس کے شایان شان نہیں کہ ہم کسی کو کچھ کہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کا ائیرپورٹ پر لائن بنانے کے معاملے پر مسافروں سے بحث ہوئی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *