پاکستان میں موسم بہار مختصر ہو رہا ہے،ڈی جی میٹ کی وارننگ

پاکستان میں موسم بہار مختصر ہو رہا ہے،ڈی جی میٹ کی وارننگ

اسلام آباد:عالمی یوم موسمیات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی میٹرولوجسٹ ڈپارٹمنٹ پاکستان غلام رسول کا کہنا تھا کہ کراچی کو سمندرسےکوئی خطرہ نہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق عالمی یوم موسمیات کی تقریب محکمہ موسمیات پاکستان میں منقعد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا تھا کہ کراچی کو سمندر سےکوئی خطرہ نہیں،کراچی کے ڈوبنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ڈاکٹرغلام رسول کا کہنا تھا کہ جاپان کےتعاون سے کراچی میں ریڈارکی تنصیب جون میں شروع ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ موسم بہارپاکستان میں مختصر ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کنٹرول کرنےکیلیےزیادہ سےزیادہ شجرکاری کی جائے۔

ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کےباعث موسم گرماطویل،موسم سرمامختصرہوگیاہے،انہوں نے بتایا کہ جنوری میں پاکستان میں 15فیصد سے زیادہ برف باری ہوئی۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ برفباری کازیادہ ہوناگلیشیئرزکےٹوٹےحصوں کوجوڑنے کیلیےمفیدہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈارز پاکستان پروجیکٹ کا حصہ ہیں اور حکومت کومزید18ریڈارزخریدنےکی تجویزدی ہے۔

ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا کہ سونامی ارلی وارننگ سسٹم اورموسم سےمتعلق منصوبےزیرغورہیں،منصوبوں پر اومان اورفرانس سےبات چیت جاری ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *