ملک کا نام بدنام کرنے والوں پر زمین تنگ کر دیں گے،چوہدری نثار کا بڑا اعلان

ملک کا نام بدنام کرنے والوں پر زمین تنگ کر دیں گے،چوہدری نثار کا بڑا اعلان

اسلام آباد؛وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ ہمارے لیے تشویشناک اور تکلیف دہ ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستان کا امیج متاثر کرنے والے واقعات کا تدارک چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فکسنگ کے معاملے پر کرکٹرز پر پابندی لگی جو تکلیف دہ اور تضحیک آمیز واقعہ تھا۔

پی سی بی کی جانب سے ایف آئی اے کی تحقیقات  روکنے کے مطالبے پر بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پی سی بی،ایف آئی اے میٹنگ کریں اورملکر طریقہ کار طے کیا جائے کیونکہ کچھ اختیارات پی سی بی کے پاس ہیں جو ایف آئی اے کے پاس نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے تفتیش میں ابھی یہ بات سامنے نہیں آئی کہ معاملے میں کون کون ملوث ہے لیکن ایف آئی اے اسپاٹ فکسنگ کی مکمل تفتیش کرے گی۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو کسی ادارے کو لکھ کر دینے یا اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کے تانے بانے ملک سے باہر ملتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ برائی کی جڑ تک پہنچا جائے،بکیز پاکستان میں ہوں،دبئی میں یا بھارت میں جہاں تک پہنچ ہوگی ان تک پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس برائی کو جڑ سے ختم کرنے کیلیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھخواہش ہے کہ جمعے کو تمام مسلم ممالک کے سفیروں کو بلایا جائے،توہین آمیز مواد کا مسئلہ کسی ایک ملک کا نہیں عالم اسلام کاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توہین آمیز مواد کے معاملے پر عدالتی احکامات کی روشنی میں کردار ادا کررہے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *