شہریار خان کی زیر صدارت اجلاس ختم،سابق کھلاڑیوں سے مشورے کیے گئے

شہریار خان کی زیر صدارت اجلاس ختم،سابق کھلاڑیوں سے مشورے کیے گئے

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کی زیر صدارت جاری اجلاس ختم ہو گیا ہے ٹیم میں فکسر کھلاڑیوں کی تحقیقات میں مصروف شہریار خان میڈیا سے بات بھی نہ کر سکے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق چئیرمین پی سی بی شہریار خان کے زیر صدارت جاری اجلاس میں سابق کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا جن سے کرکٹ کی بہتری کے لیے مشورے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے اختتام پر چئیرمین شہریار خان میڈیا کے نمائندوں سے بات کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ ان دنوں پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کی  تحقیقات میں مصروف ہے جس کے تحت پانچ کھلاڑیوں کو ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے تھے،کھلاڑیوں نے ایف آئی اے  کے کرائم سیل میں بیانات ریکارڈ کروا دیے ہیں۔

دوسری جانب فکسنگ اسکینڈل میں ملوث محمد نواز کا نام بھی پی سی بی کی تحقیقات میں شامل ہو گیا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *