شاہ رخ خان کے گھر بھوت آگیا،ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

شاہ رخ خان کے گھر بھوت آگیا،ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

ممبئی:بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے گھر بھوت نے ایسی انٹری دی کہ خود کنگ خان کو بھی ڈرا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان کے گھر اداکارہ انوشکا شرما بھوت بن کر آگئیں،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انوشکا شرما کی انٹری دیکھ کر خود کنگ خان بھی ڈر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم ‘’پھلوری ‘کی تشہیر کچھ منفرد انداز میں کر رہی ہیں اور اسی سلسلے میں وہ بھوت بن کر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر پہنچیں اور دلچسپ انداز میں ان سے گفتگو کی۔

شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کے بھوت کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یاد رہے  انوشکا شرما کی فلم’پھلوری‘24 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *