قدیم زمانے میں بھی ہینڈ بیگز استعمال ہوتے تھے

قدیم زمانے میں بھی ہینڈ بیگز استعمال ہوتے تھے

نیویارک: قدیم زمانے کی مورتیوں میں دور حاضر کی اشیا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے کیا مستقبل سے آج کے دور میں سیاح آسکتے ہیں؟

قدیم زمانے کی مورتیوں میں دور حاضر کی اشیا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ،کیا مستقبل سے آج کے دور میں سیاح آسکتے ہیں ؟ یا پھر کیا وقت کا سفر ممکن ہے ؟

ماہرین   کا اس کے متعلق کہنا تھا کہیں یہ ایلین تو نہیں جو خفیہ قسم کی ٹیکنالوجی پر عمل کر رہے ہوں۔

رپورٹ کے مطابق میسوپوٹامیہ کی یہ مورتیا ں 000 ، 10 سال پرانی ہیں لیکن ان کے ساتھ بچوں کا جھولا اور ایک ہینڈ بیگ کا مورتیوں کے ساتھ ہونا ایک نئے شہری معاشرے کی علامت ہے۔

میسو پوٹامیہ  یونانی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں دریاوں کے درمیان کی زمین،یہ دریا ئےدجلہ اور فرات کے درمیان واقع ہے،میسوپوٹامیہ قدیم ترین تہذیب ہے اسی لئے ماہرین ان کی بنائی ہوئی مورتیوں میں ہینڈ بیگز اور بچوں کے جھولوں کا سبب جاننے کے لئے بے چین ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ ہینڈ بیگ دنیا بھر میں ایک علامت کیسے بن گیا؟اور یہ کیا ظاہر کر رہا ہے؟۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *