قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اورابھرتا ستارہ سپاٹ فکسنگ کی زد میں آگیا،تحقیقات شروع

قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اورابھرتا  ستارہ سپاٹ فکسنگ کی زد میں آگیا،تحقیقات شروع

لاہور:اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں قومی ٹیم کے ایک اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی کا نام سامنے آگیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے محمد نواز کی جانب سے بھی بکیز کے ساتھ رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران بکیز کی جانب سے نوجوان کرکٹر محمد نواز سے بھی رابطہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کی تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث 5 کھلاڑیوں کو معطل کیا جا چکا ہے جب کہ ایف آئی اے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *