ایپل نے چپکے سے نیا آئی فون متعارف کروا دیا

ایپل نے چپکے سے نیا آئی فون متعارف کروا دیا

نیویارک: ویسے تو یہ آئی فون سیون اور آئی فون سیون پلس ہی ہے مگر اس کی انفرادیت یہ ہے کہ پہلی بار ایپل نے اپنی اس فلیگ شپ ڈیوائس کو سرخ رنگ میں تیار کیا ہے۔

منگل کو ایپل نے اپنے فلیگ شپ فون کے اس نئے ورژن کو متعارف کرایا جو کہ ریڈ پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد افریقہ میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے مقابلے کے لیے فنڈز اکھٹا کرنا ہے۔

آئی فون سیون اور سیون پلس کا یہ اسپیشل ایڈیشن 128 جی بی اور 256 جی بی میموری کے ساتھ ہوں گے۔

یہ آئی فون کی دس سالہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ اس رنگ کا فون فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

برسوں سے آئی فون عام طور پر چند مخصوص رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جاتا رہا ہے مگر سرخ رنگ کو کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔

ایپل کا کہنا ہے کہ اس اسپیشل ایڈیشن آئی فون سے حاصل ہونے والی آمدنی ایچ آئی وی اور ایڈز فنڈ کو دی جائے گی۔

اس آئی فون سیون کے 128 جی بی اور 256 جی بی ماڈل کی قیمت بالترتیب 749 ڈالرز 78 ہزار پاکستانی روپوں سے زائد اور 849 ڈالرز89  ہزار روپے ہوگی۔

اسی طرح آئی فون سیون پلس  369 93   ہزار اور 969 ڈالرز ایک لاکھ روپے سے زائد کا ہوگا۔

یہ دونوں آئی فون جمعے سے فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں تاہم پہلے یہ کہاں دستیاب ہوں گے اس بارے میں ایپل نے کچھ نہیں بتایا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *