سوشل میڈیا کی بندش کا فیصلہ،جسٹس شوکت نے اہم اعلان کر دیا

سوشل میڈیا کی بندش کا فیصلہ،جسٹس شوکت نے اہم اعلان کر دیا

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ اگر سیلفیاں اور ڈشز کی تصاویر فیس بک پر شیئر نہ کی گئیں تو کچھ نہیں ہو گا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے ان کا  فیس بک تعاون نہیں کرتی تو پاکستان میں بند کردیں،کیس کی آئندہ سماعت 27 مارچ کو عدالت فیصلہ کرے گی کہ سوشل میڈیا چلنا چاہئے یا نہیں۔

کیس کی سماعت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنا کیا ہماری ذمہ داری نہیں؟۔

یاد رہے اسلام آبا د ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیس کے دوران سیکریٹری داخلہ عارف خان،سیکریٹری انفارمیشن اورایف آئی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے،مذہبی جماعتوں کے رہنماءبھی عدالت میں موجود تھے۔

کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے،کیس حساس ہے اس لئے محتاط انداز میں تحقیقات کررہے ہیں جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کی معاونت کرنے والوں کو احترام کرتا ہوں ،حساس معاملہ ہے تو کیا کارروائی نہیں کریں گے؟

سیکرٹری داخلہ نے جواب دیا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،گرفتار شخص کے لیپ ٹاپ کا معائنہ کیا جارہا ہے،آج مزید 2 سے 3 گرفتاریاں ہونے کا امکان ہے،ہم نے خفیہ اداروں کی بھی مدد لی ہے۔

سیکرٹری داخلہ نے مزید بتایا کہ 3 مشتبہ افراد کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے جبکہ مقدمے میں توہین رسالت اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور کچھ لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے ہیں۔

یاد رہے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *