وٹامن سی،کینسر کے خلاف جنگ میں اہم ہتھیار

وٹامن سی،کینسر کے خلاف جنگ میں اہم ہتھیار

سیلفورڈ: قدرت نے ہر سبزی،پھل،میوہ جات اور دوسری تمام کھانے پینے کی چیزوں میں کوئی نہ کوئی افادیت رکھی ہے مگر بد قسمتی سے ہم ان کے متعلق زیادہ معلومات نہیں رکھتے جس کی وجہ سے ان سے ویسے مستفید نہیں ہو سکتے جیسا کہ ہونے کا حق ہے۔

یونیورسٹی آف سیلفورڈ کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق وٹامن سی کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات سے 10 گنا زیادہ اثر رکھتا ہے۔

مالٹے میں پایا  جانے والا وٹامن سی جسے اسکوربک ایسڈ بھی کہا جاتا ہے،کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

ریسرچ کے مطابق وٹامن سی کینسر کے سلیز کو بڑھنے سے روکتا ہے،گلوکوز کی خرابی کو دور کرنے والے خلیات کو طاقت دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن سی نہایت سستا،قدرتی، غیر زہریلا اور کینسر کے خلاف جنگ میں ایک اہم ہتھیار ہے جبکہ یہ وافر مقدار میں میسر بھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وٹامن سی ٹیومر کو بڑھنے سے روکتا ہے اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے  جس کی وجہ سے جسم میں کینسر کا ،قابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *