کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کرنا ایف آئی اے کا کام نہیں،نجم سیٹھی کا بڑا مطالبہ

کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کرنا ایف آئی اے کا کام نہیں،نجم سیٹھی کا بڑا مطالبہ

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹرز کے خلاف کارروائی کرنا پی سی بی کا کام ہے ایف آئی اے کا نہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق اپنے بیان میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم ایف آئی اے کو انکوائری کیلئے خط نہیں لکھا بلکہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف ہم انکوائری کر رہے ہیں ایف آئی اے کو بکیز کے خلاف کارروائی کرنی چاہئیے۔

میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے ان  کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے بعد ایف ائی اے کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کرے تو کوئی مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایف آئی اے سے موبائل فون ڈیٹا کی تصدیق کو کہا تھا،تحقیقات کو نہیں۔ انکوائری پی سی بی کو کرنے دیں یہ ہمارا کام ہے ہم تحقیقات کے بعد سارا ڈیٹا ایف آئی اے کو دیں گے پھر وہ چاہیں تو سزا دیں۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ  اسکینڈل میں تعاون کے لیے ایف آءی اے سے درخواست کی گئی تھی جس کے بعد تحقیقاتی ادارے نے حرکت میں آتے ہوئے نہ صرف کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈلوا دیے تھے بلکہ انہیں طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *