کوڈین بچوں کے لئے محفوظ نہیں،ماہرین

کوڈین بچوں کے لئے محفوظ نہیں،ماہرین

اوہائیو: کوڈین بچوں میں درد،کھانسی اور بخار کے لئے کئی دہائیوں سے استعمال کرائی جانے والی دوا ہے مگر ماہرین نے اسے بچوں کے لئے غیر محفوظ قرار دیا ہے۔

اوہائیو یونیورسٹی اور نارتھ وائیڈ چلڈرن ہاسپٹل کے ماہرین کے مطابق کوڈین پر تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ بچوں کی بیماری پر زیادہ کارگر نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کوڈٰین سائیڈ افیکٹ بھی سامنے آئے ہیں جبکہ بچوں کی بیماریوں جیسے کھانسی،بخار میں اس کے استعمال کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

ڈاکٹر جوزف ٹوبیس کا کہنا ہے کہ کوڈین بچوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے کیونکہ یہ سانس کے مہلک مسائل کا سبب بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکن اکیڈمی آف پیڈا ٹرک کی جانب سے امریکا میں قائم تمام شعبہ اطفال کو بچوں کی بیماریوں میں اس دوا کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *