خانہ کعبہ کے سامنے منگنی،منگیتر کی خواہش ہوری کرنے میں پانچ سال لگ گئے

خانہ کعبہ کے سامنے منگنی،منگیتر کی خواہش ہوری کرنے میں پانچ سال لگ گئے

انقرہ:ترک  ٹی آر ٹی اسپیس چینل کے نمائندے یوسف عاکیون کو اپنی کو اپنی ہونے والی منگیترسے منگنی کرنے کے لیے انوکھی خواہش پوری کرنی پڑی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق اس نمائندے کی ہونےوالی بیوی نے یہ شرط عاید کی تھی کہ وہ اس کو منگنی کی انگوٹھی کہیں اور نہیں بلکہ مسجد الحرام میں اور کعبۃ اللہ کے عین سامنے پہنائے اور وہ اس تمام عمل کی ویڈیو بھی بنائے۔

سعودی عرم میں ترکی کے سابق میڈیا اتاشی کےبیٹے یوسف اس سے قبل 2012 میں اپنی منگیتر کو خانہ کعبہ میں ہی انگوٹھی پہنا چکے ہیں لیکن ایک شرط پوری نہ کر سکنے پر منگیتر نے شرط عائد کی کہ وہ جھکتے ہوئے اس کو انگوٹھی پہنائیں، ورنہ وہ ان سے شادی نہیں کرے گی۔

یوسف عاکیون کو یہ شرط پوری کرنے میں پورے پانچ سال لگے ہیں۔انھوں نے اب 2017ء میں اپنی منگیتر کو خانہ کعبہ کے سامنے مسجد الحرام میں جھکتے ہوئے منگنی کی انگوٹھی دوبارہ پہنائی ہے۔اس تمام عمل کو فلمایا گیا اور اس کو سوشل میڈیا پر براہ راست دکھایا بھی گیا ہے۔

اویڈیو میں یوسف عاکیون کا کہنا تھا کہ میں یہاں کعبۃ اللہ کے سامنے ہوں۔ ہماری محترم مائیں بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ان کے سامنے کچھ شرمندہ بھی ہوں لیکن میں کچھ بہتر ہی کررہا ہوں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جوڑے کو ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا،کچھ لوگوں نے دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس پر انہیں اپنی ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانی پڑی

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *