سات سالہ محنت پرپانی پھرگیا،مصباح الحق

سات سالہ محنت پرپانی پھرگیا،مصباح الحق

لاہور: پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کے معاملے سے 2010 کے بعد ہونے والی ساری محنت پر پانی پھیر دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق اتوار کو سامنے آنے والے بیان میں مصباح الحق نے اسپاٹ فکسنگ معاملے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان کا اعزاز پانے والے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ 7 برسوں میں بننے والے امیج کو تباہ کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

پی ایس ایل 2017 کے دوران سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ایسے کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگنی چاہئے۔

مصباح الحق نے فکسنگ معاملے کے اہم کردار ناصر جمشید کے متعلق کہا کہ ان کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے متعلق دھیمے لہجے میں بات کرنے والے ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل سیریز ہوگی جس میں بھرپور کارکردگی دکھائیں گے۔ ویسٹ انڈین ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پرہو گی،ان کے کھلاڑی اپنی کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *