محمد رضوان قومی ایمرجنگ ٹیم کے کپتان مقرر

محمد رضوان قومی ایمرجنگ ٹیم کے کپتان مقرر

لاہور:قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان کو ایمرجنگ ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق محمد رضوان بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے  ایشیاایمرجنگ کرکٹ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان 28 مارچ سے بنگلہ دیش میں شروع ہونے والے ایمرجنگ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

یاد رہے  ایشیاایمرجنگ کرکٹ کپ 28 مارچ سےبنگلہ دیش میں کھیلا جا رہا ہے،جس کے لیے تربیتی کیمپ 20 مارچ سے لگایا جائے گا۔

انڈر 23 ایشیا ایمرجنگ کپ کے ایونٹ کیلئے4 انٹرنیشنل کھلاڑی شامل کیے جاسکتے ہیں جن میں حارث سہیل،حماداعظم،حسین طلعت اورامام الحق کی بھی شمولیت کاامکان ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *