چائے ڈیمینشیا سے بچاو کا سبب،تحقیق

چائے   ڈیمینشیا سے بچاو کا سبب،تحقیق

سنگاپور:  اگرچہ چائے پینے کے لئے کسی وجہ کا ہونا ضروری نہیں ہے ،یہ ہمارے کلچر کا حصہ بن چکی ہے ،ویسے بھی پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ہے جن میں سب سے زیادہ چائے  پی جاتی ہے اور اب پاکستانی قوم کے اور زیادہ چائے پینے کے امکانات ہیں کیونکہ ایک نئی تحقیق کے مطابق چائے پینا خطرناک دماغی مرض ڈیمنشیا کا خطرہ کم کرتا ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف سنگا پور کی ایک ریسرچ کے مطابق چائے  پینا دماغ میں پائے جانے والے ذہریلے مادوں کو ختم کرتا ہے ،چائے ڈیمنشیا کے خطرے کو 50 فیصد کر کم کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سبز چائے پی جائے یا سیاہ ،کیونکہ دونوں کی پتی میں موجود اجزا دماغ کے فائدے مند ہیں۔

چائے کی پتی میں موجود اجزا  اینٹی آکسیڈنٹ اور انٹی انفلامیٹری ہوتے ہیں اس لئے  ان چائے کا استعمال بلا جھجک کیا جا سکتا ہے۔

یہ تمام نتائج 55 سال سے اوپر کے 957 افراد پر 12 سال پر محیط تحقیق کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں ان تمام حضرات کے رہنے سہنے ،کھانے پینے اور صحت کے متعلق معلومات کو اکھٹا کیا گیاہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں کم از کم ایک کپ چائے ضرور پینا چایئے کیونکہ یہ الزائمر طرز کی بیماریوں سے بچانے کا سبب بنتی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *