شہریار خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اچھی خبر بھی سنا دی

شہریار خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اچھی خبر بھی سنا دی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کے چیئرمین ششانک منوہر کے استعفے کا افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کی نوید بھی دے دی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق آئی سی سی کے سابق چئیرمین ششانک منوہر کےا ستعفیٰ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ ان کے استعفیٰ پر افسوس ہوا دنیائے کرکٹ کےلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

 قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہر یار نے بتایا کہ ابھی پتہ نہیں ہے کہ آئی سی سی کا اگلا چیئرمین کون ہوگا۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کے استعفی سے بگ تھری کے خاتمہ کے حوالے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ بگ تھری کے خاتمہ کے معاملہ میں پہلے ہی معاملات پر پیش رفت ہوچکی ہے۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہر یار خان نے کہا کہ پی سی بی دنیا ئے کرکٹ کی مختلف کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں مدعو کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *