ڈپریشن کا آسان ترین علاج،منفی سوچوں سے دوری

ڈپریشن کا آسان ترین علاج،منفی سوچوں سے دوری

ناروے: آج کل تقریبا ہر شخص ڈپریشن کا شکار ہے،اس کا کوئی مناسب علاج بھی نہیں اور نہ ہی کوئی اس مسئلے کے حل کے لئے علاج کی ذحمت اٹھانا چاہتا ہے کیونکہ بہت سارے لوگ اس کو بیماری نہیں سمجھتے بلکہ حالات کی ستم ظریفی مانتے ہیں۔

ناروئن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن آج کے دور کی سب سے زیادہ پھلنے پھولنے والی بیماری ہے اور اس کے علاج کے لئے وقت درکار ہوتا ہے جو کم از کم آج کے دور کے انسان کے پاس بالکل بھی نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مسئلے کا ایک نہایت آسان حل بھی ہے مگر اس پر عمل کرنا بہت مشکل ہے۔

ڈپریشن کا شکار افراد اپنے دماغ سے منفی سوچوں کو نکال کر اس مرض سے نجات پا سکتے ہیں اور یہ اس مسئلے کا سب سے کم خرچ،اور کم وقت لینے والا علاج ہے۔

دماغ میں منفی سوچوں کی بھرمار انسان کو اندر ہئی اندر دیمک کی طرح چات لیتی ہے،اپنے ذہن کو منفی سوچوں کی آماجگاہ بنائے رکھنے دنیا کا سب سے زیادہ احمقانہ کام ہے جس کا سراسر نقصان خود کو ہی ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسروں کے بارے میں خوش گمانی انسان کو ذہنی،جسمانی اور روحانی طور پر صحت مند رکھتی ہے اس لئے اپنے دماغ سے منفی سوچوں کو نکال کر ایک صحت مند زندگی کا آغاز کریں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *