مریم نواز شریف دلوں پر راج کرتی رہیں گی،طلال چوہدری

مریم نواز شریف دلوں پر راج کرتی رہیں گی،طلال چوہدری

اسلام آباد:مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ مریم نوازشریف کی ملک و قوم کیلیے بےشمار خدمات ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نوازشریف صاحبہ لوگوں کے دلوں پر راج کرتی رہیں گی اور فواد چوپدری جیسے بھٹیچر اور ریلو کٹے سڑتے رہیں گے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نوجوانوں کیلیے تخلیق کیے گئے پہلے پروگرام کی خالق ہیں اور تعلیمی اصلاحات کیلیے مریم نواز کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مستحق لوگوں کیلیے ہیلتھ کیئر پروگرام مریم نواز کی کوششوں سے جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ردعمل ان کے خوف کی نشاندہی کرتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *