سپریم کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کالعدم قرار دے دیے

سپریم کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کالعدم قرار دے دیے

 کراچی:سپریم کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کےزیراہتمام2013 سے2016 تک ہونے والے تمام امتحانات کو کالعدم قرار دے دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور ارکان کی غیر قانونی تقرریوں کے کیس کی سماعمت جسٹس امیر ہانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

 سپریم کورٹ کے جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کیس کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران ہونے والے امتحانات میں شریک امیدوار دوبارہ امتحان دیں گے۔

یاد رہے سندھ پبلک سروس کمیشن کےامتحانات میں 27000 امیدواروں نےحصہ لیاتھا،تحریری امتحان 664امیدواروں نے پاس کیاتھا، جبکہ 227 امیدواروں نے تحریری امتحان و انٹرویو میں کوالیفائی کیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *