پی ٹی آئی اور پنجاب حکومت آمنے سامنے آگئی

پی ٹی آئی اور پنجاب حکومت آمنے سامنے آگئی

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کو کنونشن کرنے سے روک رہی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے،ورکرز کنونشن کرنا ہر ایک کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہال میں کنونشن کرنے سے روکا گیا تو سڑکوں پر کنونشن کریں گے۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ٹاؤن شپ میں پارٹی ورکرز کنونشن منقعد کیا جانا تھا جس میں شاہ محمود قریشی شفقت محمود اور دیگر قائدین نے خطاب کرنا تھا۔

دوسری جانب ہال میں کنونشن کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہال کے مالک کو دھمکا کر ہال بند کروا دیا گیا ہے۔

کارکنان کا کہنا تھا کہ کچھ افراد نے پارٹی پرچم اور بینرز نالے میں پھینک دیے ہیں۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ پارٹی کنونشن ہر حال میں ہو کر رہے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *