سوشل میڈیا،گستاخانہ مواد کیس کی سماعت کل ہوگی

سوشل میڈیا،گستاخانہ مواد کیس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈٰیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق کیس کی سماعت کل ہو گی،ایف آئی اے،پی آتی اے اور سیکرٹری داخلہ عدالت کو گستاخانہ مواد ہٹانے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

پاکستان ٹرائب نمائندہ اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق کیس کی سماعت کل ہوگی،سیکرٹری داخلہ،ایف آئی اے اور پی ٹی اے عدالت کو گستاخہ مواد ہٹانے سے متعلق کئے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق گستاخانہ مواد کی تشہیر کے معاملہ پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کام کر رہی ہے۔

سوشل میڈٰیا کے ذریعے گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ایک درجن سے زائد ملزمان ملوث ہو سکتے ہیں۔

معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہونے کے باعث محتاط انداز میں تحقیقات کا عمل آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے سوشل میڈٰیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے معاملے کو عالمی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *