گرم اور ٹھنڈے پانی کی آواز مختلف ہوتی ہے

گرم اور ٹھنڈے پانی کی آواز مختلف ہوتی ہے

نیویارک: انسانی دماغ لاشعوری طور پر بہت ساری چیزوں کے اندازے قائم کر لیتا ہے مگر ہم اپنے اردگرد موجود بہت ساری باتوں پر توجہ نہیں دیتے مثال کے طور پر شاید ہی کبھی کسی نے غور کیا ہو کہ گرم اور ٹھنڈے پانی کے گرنے کی آواز مختلف ہوتی ہے۔

یہ بات امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

ماہرین کے مطابق گرم پانی کی آواز ٹھنڈے پانی کے مقابلے میں زیادہ بلند ہوتی ہے اور اس کی رفتار بھی ٹھنڈے پانی سے زیادہ ہوتی ہے۔

ٹھنڈے پانی میں موجود مالیکیولز کم انرجی رکھتے ہیں جبکہ پانی گرم ہونے کی صورت میں مالیکیولز زیادہ متحرک ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے گرم پانی کی آواز اور رفتار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

ریسرچ کے مطابق ٹھنڈے پانی کے گرنے سے بلبلے بھی کم بنتے ہیں جبکہ گرم پانی کے گرنے سے بلبلے اور چھینٹے زیادہ مقدار میں بنتے ہیں جس کی وجہ سے آواز میں تیزی آجاتی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *