فوڈ پوائزننگ والے جراثیم سے کینسر کا علاج

فوڈ پوائزننگ والے جراثیم سے کینسر کا علاج

سیﺅل: جنوبی کوریاکے سائنسدانوں نے فوڈ پوائزننگ کا باعث بننے والے بیکٹیریا کو کینسر کا علاج کرنے کے قابل بنالیا۔

رپورٹ کے مطابق  نام نیشنل یونیورسٹی ہواسن کے سائنسدانوں نے فوڈ پوائزننگ کا باعث بننے والے سالمونیلا جرثومے میں جینیاتی ترمیم کے ذریعے اسے کینسر کا قلع قمع کرنے کے قابل بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ماہرین کی ٹیم نے 10 سالہ تحقیق کے بعد بالاخر سالمونیلا بیکٹیریا میں ایسی اہم جینیاتی تبدیلیاں کرلیں ہیں جن کی بدولت ان سے خارج ہونے والی ”ایف ایل اے بی“ پروٹین، سرطان زدہ خلیات کی جھلی سے چپک جاتی ہے اور یوں انسانی جسم کا امیون سسٹم انہیں پہچان کر ہلاک کردیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کے علاج کے سلسلے میں یہ ایک بہت اہم پیش رفت ہے اور ہم اسے مگر اسے زیادہ محفوظ بنانے کے لئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *