“جب تک عمران خان معافی نہیں مانگتے ہم وزیراعلیٰ کی دعوت میں نہیں جائیں گے” پشاور زلمی

“جب تک عمران خان معافی نہیں مانگتے ہم وزیراعلیٰ کی دعوت میں نہیں جائیں گے” پشاور زلمی

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی پشاور آمد کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پشاور زلمی کے اعزاز میں منقعد کی گئی استقبالیہ تقریب کو ملتوی کر دیا ہے کیونکہ پشاور زلمی نے تقریب میں آنے انکار کر دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی نے پشاور زلمی کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا تھا جسے پشاور زلمی کی جانب سے معذرت کے بعد ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کی مینجمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان جب تک غیر ملکی کھلاڑیوں کے بارے میں دئیے گئے بیان پر معافی نہیں مانگیں گے تب تک پشاور زلمی ایسی کسی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی۔

ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے معذرت کے بعد صوبائی حکومت نے جاوید آفریدی سے رابطہ کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے تاکہ نئی تاریخ کا اعلان کیا جا سکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے معذرت کے بعد محکمہ سیاحت کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں ہیں۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی کا وزیر اعلیٰ کے پی کے استقبالیہ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خود عمران خان بھی پشاور میں موجود ہیں اور انھیں بھی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

اس سے قبل عمران خان نے اپنے بیان میں پی ایس ایل فائنل کھیلنے کے لیے پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو”پھٹیچر”کہہ دیا تھا جس پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد عمران خان نے نہ صرف اہنے کہے الفاظ کی وضاحت کی بلکہ جمعرات کو ڈیرن سیمی سے ملاقات کا اعلان بھی کیا۔

تاہم اب پشاور زلمی کی جانب سے تقریب میں جانے سے معذرت کر لی گئی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *