قومی لیڈر نے کھلاڑیوں کی تضحیک کی،نہال ہاشمی

قومی لیڈر نے کھلاڑیوں کی تضحیک کی،نہال ہاشمی

لاہور:پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ کچھ شکست خوردہ لوگ اس میچ کے کرانے سے ناخوش تھے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام  کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نون لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میچ کے ذریعےدنیا کو پیغام دیا کہ ہم نے دہشت گردوں کو شکست دی۔

نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے غیر ملکی کھلاڑی،آفیشلز پاکستان آئے اور پاکستان کے ایک قومی لیڈر نے غیرملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچرکہا۔

نہال ہاشمی  کا کہنا تھا کہ اُس قومی لیڈر نے غیرملکی کھلاڑیوں کو افریقی کہا اور تضحیک کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ کے ذریعےدنیا کو پیغام دیا کہ ہم نے دہشت گردوں کو شکست دی قومی دھارے کے لوگ ایسی تضحیک آمیز باتیں نہ کریں۔

یاد رہے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ایس فائنل میں حصہ لینے والے غیر ملکی کھلاڑی پھٹیچر تھے جنہیں میں جانتا تک نہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *