قانون سازی الیکشن کمیشن نہیں پارلیمنٹ کا کام ہے

قانون سازی الیکشن کمیشن نہیں پارلیمنٹ کا کام ہے

اسلام آباد:ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن فدامحمد نے کہا ہے کہ لیڈرشپ مینجمنٹ سمیت تمام افسران کی تربیت کرارہے ہیں،قانون سازی الیکشن کمیشن کا نہیں پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن فدا محمد عمران خان کے الزامات پر میڈیا کو جواب دے رہے تھے۔

 ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن فدا محمد کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن  کی رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پرتبادلے کیے جبکہ دسمبر2017تک تمام اقدامات کی رپورٹ کتابچےکی صورت میں جاری کی۔

فدا محمد نے کہا کہ قانون سازی الیکشن کمیشن کا نہیں پارلیمنٹ کا اختیار ہے،انتخابی اصلاحات کے مسودےکا کام سارا الیکشن کمیشن نے کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ پر کمیٹی کو فزیبلیٹی رپورٹ پیش کی،انتخابی اصلاحات کمیٹی کےپہلےاجلاس میں اصلاحات کاپہلامسودہ پیش کیا،اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے21اگست2014کو پہلا نوٹیفکیشن ملا۔

مزید برآں فدا محمد نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کےبعداسپیکرنےانتخابی اصلاحات کمیٹی بنائی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *