“عمران خان کو اپنے بیان پر معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں”

“عمران خان کو اپنے بیان پر معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں”

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کےترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنے بیان پر معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی  ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے قوم کے ہیرو کی توہین کی ہے۔

عمران خان کے بیان پر رانا ثناء اللہ کے ردعمل پر بات کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ پرفیصل آباد،ماڈل ٹاؤن میں جتنے قتل کے مقدمات ہیں وہ ہم چلائیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا تھا کہ تمام پھٹیچر کھلاڑی فائنل کے لیے لاہور آئے تھے میں تو انہیں جانتا بھی نہیں۔ جس پر پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنا چھوٹا پن اور حسد دکھا رہے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *