ہائی بلڈ پریشر کا مرض خاتمے کے قریب،ماہرین

ہائی بلڈ پریشر کا مرض خاتمے کے قریب،ماہرین

لندن: ہائی بلڈ پریشر ایک نہایت خطرناک مرض ہے جو کی وجہ سے فالج اور دیگر کئی دماغی امراض لاحق ہوتے ہیں جو عموما جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

بلڈ پریشر کے مرض کے حوالے سے کئی ادویات مارکیٹ میں موجود ہیں مگر وہ سب کچھ اتنی زیادہ کارگر نہیں ہیں جتنا کہ ہونا چایئے مگر اب اس حوالے سے کافی امید افزا معلومات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہرین کو بلڈ پریشر کے حوالے سے کچھ کارآمد معلومات حاصل ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ماہرین اس موزی مرض کے علاج اور بچاو کے حوالے سے کافی پر امید ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پر یشر میں قدرتی طور پر کمی آسکتی ہے اگر شریانوں کے آس پاس کے اعصاب نائٹرک آکسائیڈ کی شرح کم کر دیں۔

کنگز کالج لندن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے حوالے سے یہ ایک نہایت اہم پیش رفت ہے اور اب اس مرض کے خاتمے کی امید کی جا سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب اس مرض کے لئے ایسی ادویات تجویز کی جائیں گی جو شریانوں کے ارد گرد اعصاب کو نائٹرک اکسائیڈ کم کرنے میں مدد دیں تاکہ خون کی روانی میں کسی قسم کی کمی بیشی نہ ہونے پائے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *