پشاور زلمی کی جانب سے عمران خان کو اسٹیڈیم آنے کی دعوت

پشاور زلمی کی جانب سے عمران خان کو اسٹیڈیم آنے کی دعوت

لاہور:پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پاکستان حریک انصاف کے چئیرمین عمران خان  سے اسٹیڈیم آکرمیچ دیکھنے کی درخواست کی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وپ فائنل میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں ضرور آئیں کیونکہ یہ قوم کا فخر ہے۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اس سے قبل انڈین پریمئیر لیگ کے مالکان کو بھی لاہور فائنل دیکھنے کی دعوت دے چکے ہیں۔

یاد رہے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے ہوں گی جب کہ دونوں ٹیموں کو اسپورٹ کرنے کے لیے کرکٹ شائقین حکومتی نمائندے اور شونز سے تعلق رکھنے والی شخصیات لاہور پہنچ چکی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اسٹیڈیم آنے سے انکار کر دیا ہے جب کہ دوسری جانب شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ان کو بھی منع کیا ہے کہ وہ لاہور نہ جائیں لیکن وہ زبان دے چکے تھے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *