بچوں کو موبائل سے چپکے رہنے سے بچانے والی ایپ

بچوں کو موبائل سے چپکے رہنے سے بچانے والی ایپ

نیویارک: انٹرنیٹ پر وقت کا پتا ہی نہیں چلتا اور اگر اسے بچے استعمال کر رہے ہوں پھر تو کہنا ہی کیا کیونکہ ایک اور گیم،ایک اور چیٹ،ایک اور پوکے مون گو کرتے کرتے ہیں گھنٹوں گزر جاتے ہیں۔

والدین بچوں کے ہر وقت فون،ٹیبلٹ وغیرہ سے چپکے رہنے سے سخت پریشان رہتے ہیں اور چونکہ ہر وقت ان کے سر پر موجود نہیں رہ سکتے اس لئے انہیں اس نقصان دہ عادت سے روکنا ممکن نہیں رہتا،مگر اب ایسا ممکن ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو امریکی انجنیئرز نے ان گلو نامی ایک ایپ بنائی ہے جو بچوں کو ایک مقررہ وقت سے زیادہ فون یا ٹیبلٹ وغیرہ پر رہنے نہیں دے گی۔

ایلون شوارز اور ایلکس زارڈو نامی دو انجنیئرز کی جانب سے بنائی جانے والی اس ایپ کا مقصد بچوں کو انٹرنیٹ پر کم سے کم وقت کے لئے رکھنا ہے۔

اس ایپ کے زریعے والدین ہر روز موبائل یا ٹیبلٹ وغیرہ پر ایک ٹائم بینک سیٹ کر سکتے ہیں جس کا دورانیہ اپنی مرضی کے مطابق رکھ سکتے ہیں جس سے ان کے بچے مقررہ وقت کے علاوہ انٹرنیٹ استعمال نہیں کر سکیں گے۔

اس ایپ کے زریعے بچوں کی جانب سے وزٹ کی جانے والی دیگر ایپس کے متعلق جانا جا سکتا ہے اس کے علاوہ بچے اپنے مقررہ وقت کو اسکرین کر دیکھتے ہوئے کام کر سکتے ہیں۔

ان گلو نامی یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی اہ ایس پر مفت حاصل کی جا سکتی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *