پشاورزلمی کو سپورٹ کرنے کے لیے پرویز خٹک نے حکومتی وزرا روانہ کر دیے

پشاورزلمی کو سپورٹ کرنے کے لیے پرویز خٹک نے حکومتی وزرا روانہ کر دیے

پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی سپورٹ کے لیے کچھ  زلمی لاہور بھیج رہا ہوں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کےپی کابینہ کےچندوزراسپورٹ پشاور زلمی کو سپورٹ کرنےآرہےہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیم کے نوجوانوں کو سپورٹ کرنے کے لیے عاطف خان،شہرام ترکئی اورشاہ فرمان کولاہوربھیجاہے۔

یاد رہے آج پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی جب کہ پشاور زلمی کی نمائندگی ڈیرن سیمی کر رہے ہیں۔

دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے عوام اور حکومتی وزراء سمیت شوبز کی سخصیات بھی فائنل دیکھنے لاہور ہہنچ گئی ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا میچ رات 8 بجے شروع کیا جائے گا۔ دوسری جانب فائنل میچ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *