جیب میں سما جانے والا ٹینٹ ایجاد

جیب میں سما جانے والا ٹینٹ ایجاد

بارسلونا: کیمپنگ کرنے والوں کے لئے ایک مسئلہ بھاری ٹینٹ اپنی کمر پر لاد کر لے جانا ہوتا ہے جبکہ کئی کیمپرز اس جھنجٹ سے بچنے کے لئے فولڈ ہونے والا بستر ہی ساتھ رکھتے ہیں اور ٹینٹ اٹھائے پھرنے کی مشکل سے تو بچ جاتے ہیں مگر کہیں بھی رات رکنے پر سکون سے نہیں رہ سکتے۔

ایسے ہی کیمپرز کے لئے خوشخبری ہے کہ بارسلونا کے ماہرین نے ایک ایسا  ٹینٹ ایجاد کر لیا ہے جو فولڈ ہونے کے بعد اتنا چھوٹا ہو جاتا ہے کہ آسانی سے جیب میں سما جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارسلونا سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنر ایج مارٹن نے ایک ایسا میٹلک پولی ایسٹر ٹینٹ ایجاد کیا ہے جو آسانی سے جیب میں سما جاتا ہے اور کھولنے کے بعد اتنا وسیع ہوتا ہے کہ اس میں کئی افراد سو سکتے ہیں۔

میٹلک پولی ایسٹر سے بنے ہونے کی وجہ سے یہ ٹمپریچر کو بھی کنٹرول کرتا ہے اور ہوا کے دباو کو بھی روک سکتا ہے۔

بیسک ہاوس نامی یہ ٹینٹ شدید بارش کی صورت میں پانی سے بچاو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ یہ گیلا بھی نہیں ہوتا،بس اسے جھاڑیں،طے کریں اور جیب میں ٹھونس لیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *