شیخ رشید پر جوتا پھینکے کا واقعہ،جاوید ہاشمی نے سب کو حیران کر دیا

شیخ رشید پر جوتا پھینکے کا واقعہ،جاوید ہاشمی نے سب کو حیران کر دیا

لاہور:سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے شیخ رشید پر لاہور ریلوے سٹیشن پر جوتا پھینکنے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید میرے بھی درباری رہے تھے ۔ ان پر جوتا پھینکا غلط ہے ۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سینئیر سیاستدان اور تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید نے میچ دیکھنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ شہرت کرکٹ ہے وہ کرکٹ کی سپورٹ کیلئے گراﺅنڈ میں آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور فائنل ملک میں کرک کی بحالی اچھی کوشش ہے جس پر نجم سیٹھی کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انجری کے باعث فائنل سے باہر ہو جانے والے کھلاڑی شاہد آفریدی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ شاہدآفریدی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں لیکن وہ زخمی ہوگئے ہیں۔

جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ اگلاالیکشن ضرورلڑوں گا،پارٹیاں ٹکٹیں لےکرمیرے پیچھے پھرتی ہیں۔

ملک میں کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی قوتیں پاکستان میں کرکٹ کو روکنا چاہتی ہیں تاہم بین الاقوامی کرکٹرز کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *