سندھ میں شراب خانےبند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا

سندھ میں شراب خانےبند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا

کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ میں ہائی کورٹ نے مکینزم تیار ہونے تک صوبے بھر میں شراب خانے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

پاکستان ٹرائب کے نمائندہ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شراب خانوں پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ جب تک مکینزم نہ بن جائے تمام شراب خانے بند کردیئے جائیں۔

عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شراب خانوں میں راشن کارڈ کی طرح طریقہ کار بنایا جائے ۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتی شہری کے لیےشراب کی پانچ بوتلیں مختص ہیں،لیکن حکومت نے شراب سب کو دے کر لوٹ مچا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں زیادہ پیسہ ہے وہاں شراب زیادہ بکتی ہے،سات،سات ہزارکریٹ صرف ضلع جنوبی میں فروخت ہوئے،تھرکےغریب ہندوکو پانی نہیں ملتا،بےچارہ شراب کہاں سے خریدےگا۔

بشپ خادم بھٹو نے عدالت کو بتایا کہ کرسچن کے آج کل روزے چل رہے ہیں لیکن شراب خانے کھلیں ہیں یہ کیسا قانون ہے؟ انہوں نے کہا اقلیتوں کااحترام کیاجائےشراب خانےبندکئےجائیں۔

چیف جسٹس نےحکومت سندھ کو 30 روزمیں مکینزم بناکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *