ماروی میمن کی پی ٹی آئی میں شمولیت،حقیقت کھل گئی

ماروی میمن کی پی ٹی آئی میں شمولیت،حقیقت کھل گئی

اسلام آباد:پاکستان کے سینئیر ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ نون لیگی رہنما ماروی میمن پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ڈاکٹر  شاہد مسعود نے دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت پی ٹی آئی کے خلاف نہ بولنے اور حکومت کا دفاع نہ کرنے پر ماروی میمن سے نالاں ہے۔

شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں بی آئی ایس پی کے اشتہار میں عملے نے تصاویر میں سے پروگرام کی سربراہ ماروی میمن کی تصویر ہی نکال دی۔  اب اس سے پہلے کہ قیادت خود ماروی  میمن کو پارٹی سے الگ کرے انہیں خود الگ ہو جانا چاہیے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ماروی میمن پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جلد ہی پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گی۔

دوسری جانب ماروری میم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں شیر لکھ کر اس دعوے کی تردید کر دی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *