گلوبل موبائل ایوارڈ،پاکستان نے جیت لیا

گلوبل موبائل ایوارڈ،پاکستان نے جیت لیا

بارسلونا: بارسلونا سپین میں منعقدہ دنیا کی سب سے بڑی سالانہ موبائل ورلڈ کانگریس کی جانب سے پاکستان نے گورنمنٹ لیڈر شپ ایوارڈ 2017 حاصل کر لیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق ایوارڈ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام محترمہ انوشہ رحمان نے وصول کیا۔

حکومت  پاکستان کی جانب سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انوشہ رحمان نے عالمی ٹیلی کام سیکٹر اور جی ایس ایم ایسوسی ایشن کے پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ پاکستانی حکومت کی پالیسیوں کے صیح ہونے کا عالمی سطح پر اعتراف ہے جو وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں شروع کی گئی ہیں۔

اس موقع پر انوشہ رحمان نے اس ایوارڈ کی وصولی پر وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی۔

وفاقی وزیر برائے ٹیلی کام نے لیڈر شپ ایوارڈ کا حقدار پاکستان کو قرار دیئے جانے کو اس شعبے میں حکومت پاکستان کی کوششوں کی شفافیت کی ضمانت قرار دیا۔

دریں اثنا انہوں نے چئیر میں انٹر نیٹ کارپوریشن فار ایسائینڈ نیمز اینڈ نمبر(آئی سی اے این این)مسٹر گوران مربی سے ملاقات کی جس میں وقاقی وزیر برائے ٹیلی کمیونی کیشن انوشہ رحمان نے انہیں  پاکستان کے تمام طبقوں تک ڈیجیٹل انقلاب کے فوائد پہنچانے کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی دعوت دی۔

اس موقع پر گلوبل ٹیکنالوجی کے رینماوں نے پاکستانی وزیر کو مبارکباد پیش کی اور پاکستان میں عوام اور صنعت کی بہتری،جامع ڈیجیٹل معیشت کے حصول کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *