کریم سروس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کریم سروس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سٹی پولیس کو آن لائن ٹیکسی سروس کریم کےدفاتر پر چھاپے مارنے تلاشی لینے اور ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سٹی پولیس اور انتظامیہ کو کریم سروس سے متعلقہ گاڑیاں ضبط کرنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کریم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت  جسٹس اطہر نے کی اور اسلام آباد کے چیف کمشنر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی۔

عدالت نے احکامات جاری کیے کہ کمیٹی میں اسلام آباد پولیس اسلام آباد ٹریفک پولیس اسلام آباد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اورکریم کے نمائندوں کو فریق بنایا جائے۔

کمیٹی کو ایک مہینے میں اپنی سفارشات جمع کروانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے ایک ماہ قبل پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سندھ حکومت نے آن لائن ٹیکسی سروس کریم اور اوبر پر پابندی لگاتے ہوئے اسے بند کرنے کا حکم دیا تھا جسے بعد ازاں منسوخ کر دیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *